Tuesday 31 January 2017

محافظ ساحل ہند

محافظ ساحل ہند
(Indian Coast Guard, भारतीय तटरक्षक)
یکم فروری
ہندوستان میں  محافظ ساحل ہند  ہندوستان سمندروں کے مفادات کا تحفظ اور اس کے سمندری سرحدوں، اس سے متصل زون اور خصوصی معاشی زون کے ساتھ  سمندری قوانین کا نفاذ کرتا ہے۔
محافظ ساحل  ہند کا قیام ہندوستان کے سمندروں کے تحفظ کے مقصد سے ۱۸؍ اگست ۱۹۷۸ کو یونین کے ایک آزاد مسلح فوج کی شکل میں پارلیامنٹ کے ذریعہ محافظ ساحل ایک ۱۹۷۸ کے تحت کی گئی۔ سنسکرت کا ایک جملہ वयम् रक्षाम: یعنی ہم حفاظت کرتے ہیں اس کا ماڈل جملہ ہے۔ محافظ ساحل انڈین نیوی، محکمہ ماہیات (Dept. of Fisheries)اور محکمہ آمدنی(Dept. of Revenue)  (کسٹمز)اور مرکزی اور ریاستی پولیس فورس کے خصوصی تعاون کے ساتھ چلتا ہے۔
بھارت میں محافظ ساحل (کوسٹ گارڈ )ٍکی تشکیل سمندر میں ہندوستان کے قومی دائرہ کار کے اندر قومی قوانین کو نافذ  کرنے اور زندگی اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک نئی سروس کے طور پر 01 فروری 1977 کو ہوئی تھی. اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ بحری افواج  کو اس  کے جنگی زمانے کے کاموں کے لئے علاحدہ رکھا جانا چاہئے اور  قوانین کے نفاذ کی ذمہ داری کے لئے ایک مختلف سروس کا قیام کیا جائے، جوکہ مکمل اور ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ اور متحدہ ریاستوں کے محافظین ساحل کی طرز پر بنائی گئی ہو۔
اس منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے ستمبر ۱۹۷۴ میں ایف رستم جی کی صدارت میں سمندر میں اسمگلنگ کے مسائل سے نبرد آزما ہونے اور محافظ ساحل جیسی تنظیم کے قیام پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی۔ اس کمیٹی نے ایک ایسی محافظ ساحل سروس کی سفارش کی جو وزارت دفاع کے انتظامی کنٹرول میں بحری افواج کی طرز پر کام کرے اور پر امن حالات میں ہمارے سمندروں کا تحفظ کرے۔ ۲۵ اگست ۱۹۷۶ کو ہندوستان کا بحری علاقہ ایکٹ Maritime Zones Actمنظور ہوا۔ ایک ایکٹ کے تحت ہندوستان نے 2.01 لاکھ مربع کیلو میٹر سمندری علاقے کا دعوی کیا جس میں ہندوستان کو زندہ اور مردہ دونوں وسائل کی تفتیش اور استحصال کا خصوصی حق مل گیا۔ اس کے بعد کابینہ کی طرف سے 01 فروری 1977 سے ایک عبوری محافظ ساحل تنظیم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا. 18 اگست 1978 کو یونین کی ایک آزاد مسلح فوج کے طور پر ہندوستانی پارلیمنٹ کے ذریعہ سے محافظ ساحل ایکٹ، 1978 کے تحت محافظ ساحل ہند (انڈین کوسٹ گارڈ)  کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا گیا۔ یہ دن اسی کی یاد گار ہے۔
مقاصد:
محافظ ساحل ہند  کے درج ذیل مقاصد ہیں:
ہمارے سمندر اور تیل، ماہیات (مچھلی) اور معدنیات (Minerals) سمیت غیر ملکی اثاثوں کا تحفظ: شورش زدہ ملاحوں کی مدد اور سمندر میں جان مال کی حفاظت: سمندر، نقل و حمل، غیر مختار مچھلی کا  شکار، اسمگلنگ اور منشیات سے متعلق سمندری قوانین کا نفاذ: سمندری ماحول اور ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنا اور معدوم ونایاب چرند وپرند کا تحفظ، سائنسی اعداد وشمار کو جمع کرنا اور جنگ کے دوران بحری افوان کی مدد سمیت ہمارے سمندر اور ساحلی اثاثہ جات کا تحفظ وغیرہ محافظ سال ہند (انڈین کوسٹ گارڈ) کا بنیادی مقصد ہے۔
فرائض اور خدمات:
محافظ ساحل ہندی (انڈین کوسٹ گارڈ) ہندوستان کے سمندری علاقوں میں جاری تمام قومی قوانین  کی دفعات کا نفاذ کرنے کے لئے اہم ادارہ ہے، جو قوم اور سمندری کمیونٹی کو درج ذیل خدمات فراہم کرتا ہے۔
ہمارے سمندری علاقوں میں مصنوعی جزائر، ساحلی اثاثہ جانت  اور دیگر ڈھانچوں کے تحفظ اور سرپرستی کو یقینی بنانا۔
ملاحوں  کی حفاظت اور سمندر میں مصیبت کے وقت ان کی امداد
سمندری آلودگی کا تصفیہ اور کنٹرول سمیت سمندری ماحولیات کی سرپرستی اور تحفظ۔
اینٹی اسمگلنگ مہمات میں محکمہ آمدنی (کسٹمس) اور دیگر حکام کا تعاون،
بھارتی سمندری وانین کا نفاذ۔
سمندر میں جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات۔
تنظیم:
محافظ ساحل ہند (انڈین کوسٹ گارڈ) کا  ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میں واقع ہے. اس کو پانچ علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
مغربی علاقے - علاقائی ہیڈ کوارٹر: ممبئی
مشرقی علاقے - علاقائی ہیڈ کوارٹر: چنئی
شمال مشرقی علاقے - علاقائی ہیڈ کوارٹر: کولکاتا
انڈمان و نکوبار علاقے - علاقائی ہیڈ کوارٹر: پورٹ بلیئر

شمال مغربی علاقے - علاقائی ہیڈ کوارٹر: گاندھی نگر، (گجرات)

No comments:

Post a Comment