Saturday 12 March 2016

عالمی گلوکوما ہفتہ

عالمی گلوکوما ہفتہ
۱۲-۶ مارچ
پوری دنیا میں ۶؍ مارچ سے ۱۲ مارچ کے درمیان گلوکوما ہفتہ منایا جاتا ہےگلوکوما آنکھ کی بیماری ہے جس کو اردو میں کالی موتیا بین بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شخص کو یہ بیماری لاحق ہوجاتی ہے اس کی بینائی ہمیشہ کے لیے چلی جاتی ہے اور پھر کبھی واپس نہیں آتی ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو گلوکوما کے ذریعہ پیدا ہونے والے اندھے پن کو روکا جاسکے۔  اس کے لیے لوگوں کو چاہئے کہ ہمیشہ اپنی آنکھوں کا جانچ کراتا رہے۔
گلوکوما لفظ استعمال آنکھ کی بیماریوں کے گروپ کو بیان کرنے کے لئے کیا جاتا ہے، یہ بیماری اعصاب چشم (بینائی کے اعصاب) میں سنگین اور مسلسل نقصان کرتے ہوئے آہستہ آہستہ بینائی  کو ختم کر دیتا ہے۔ اگر اس بیماری کا علاج نہ کیا جائے تو انسان اندھا بھی ہو سکتا ہے۔
گلوکوما کے دیگر اہم اسباب میں ایک اہم سبب آنکھوں کے پریشر میں اضافہ ہونا بھی ہے لیکن کسی کسی شخص میں آنکھ کا پریشر معمول پر رہتے ہوئے  بھی گلوکوما ہوسکتا ہے۔
عالمی تنظیم صحت (ڈولیو ایچ او) کے مطابق موتیا بین کی کئی قسمیں ہیں۔ ان میں دو قسم بہت عام ہیں۔ پہلا اوپن اینگل گلوکوما جس میں سست رفتاری سے آنکھوں کی بینائی ختم ہوتی جاتی ہے۔ دوسرا اینگل کلوزر گلوکوما اس میں بینائی اچانک ختم ہوجاتی ہے لیکن عموما یہ کم پایا جاتا ہے۔
 دنیا بھر میں گلو کوما اندھے پن کی دوسری سب سے بڑی  وجہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا اندازہ ہےکہ گلوکوما کی وجہ سے تقریبا 4.5 ملین افراد اندھے ہو جاتے ہیں۔ہندوستان میں آہستہ آہستہ تیار ہونے والا گلوکوما اندھے پن کی بڑی وجہ ہے جس نے کم از کم 12 لاکھ لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ سماج میں گلوکوما کےمرض میں مبتلا ۹۰ فیصد سے زیادہ میں لوگوں کو بیماری کی معلومات نہیں ہوتی ہے۔ چالیس سال کی عمر کے افراد کا گلوکوما میں مبتلا ہونا غیر فطری ہے، لیکن اس بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان عمر کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔
لوگوں کو گلوکوما کے سد باب بارے میں ضرور معلومات رکھنی چاہئے۔ فوری مسلسل جانچ اور فوری علاج گلوکوما سے ہونے والی بینائی کے نقصان کو روکنے کا سب سے بہتر حل ہے۔
  اسباب:
آنکھ میں اعلی درجے اندرونی دباؤ (انٹراوكيولر پریشر)۔
ساٹھ سال سے اوپر کی عمر:
خاندانی  وجہ
بعض  بیماریاں جیسے ذیابیطس، امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اور سنکل سیل خون کی کمی
آنکھ کی  کچھ بیماریاں  جیسے مايوپا / دور تک نہ دیکھ سکنا۔
کچھ خاص قسم کے آنکھوں کا آپریشن
طویل وقت کے لئے corticosteroid دوائیں جیسے کہ خاص طور پر آئی ڈراپ کا استعمال۔

No comments:

Post a Comment