Monday 22 February 2016

قومی یوم سائنس National Science Day

قومی یوم سائنس
قومی یوم سائنس  ہر سال ۲۸؍ فروری کو پورے ملک میں جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ یہ دن ہندوستانی سائنس داں سر چندر شیکھر وینکٹ رمن کی ۱۹۲۸ میں  دریافت شدہ سائنسی تحقیق رمن  کی یادگار ہے۔  اس دن کے منانے کا مقصد سائنس کے فوائد کے تئیں عوام میں بیداری لانا اور عوام میں سائنس ذہن پیدا کرنا ہے۔
سر چندر شیکھر وینکٹ رمن کا تعلق تامل ناڈو کے برہمن خاندان سے تھا۔ وہ پہلے سائنس داں  ہیں  جنہوں نے ہندوستان میں مذکورہ موضوع پر ہندوستان میں تحقیق کیا۔۔ ان کی اسی عظیم سائنسی خدمات کے احترام اور یادگار کے لیے نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونی کیشن کے ذریعہ ۱۹۸۶ میں ۲۸؍ فروری کوقومی یوم سائنس کے طور پر اعلان کرنے کا مطالبہ ہندوستانی حکومت سے کیا گیا۔ تب سے پورے ملک میں قومی یوم سائنس منایا جاتا ہے۔ہندوستان میں  بشمول سائنسی، تعلیمی ، طبی، تکنیکی اور تحقیقی ادارے  تمام اسکول، کالجوں، یونیورسیٹیوں کے طلبہ، اساتذہ، سائنس داں اور محققین اس دن کو مناتے ہیں۔ ہندوستان میں قومی یوم سائنس کے پہلے جشن کے موقع پر سائنسی فروغ اور عوامی مقبولیت کے حلقہ میں قابل تعریف کوشش اور نمایاں مقام کے لیے نیشنل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونی کیشن کو قومی سائنسی عوامی مقبولیت ایوارڈ بھی دیا گیا۔
سر چندر شیکھر وینکٹ رمن نے کولکاتا کے کہ انڈین ایسو سی ایشن فار دی کلٹی ویشن آف سائنس میں ۱۹۰۷سے ۱۹۳۳ تک کام  کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے علم طبعیات کے کئی نکات پر تحقیق کی ۔ انہی تحقیقات میں سے ایک رمن ایفکٹ ان کی ایک عظیم کامیابی ہے اور دریافت ہے جس نے ہندوستانی تاریخ میں بھی سنہرے حرفوں سے لکھا گیا۔ اس عظیم کامیابی پر ۱۹۳۰ میں انہیں نوبل پرائز سمیت کئی ہندوستانی ایوارڈوں بھی نوازا گیا۔ ۲۰۱۳ میں امریکن کیمیکل سوسائٹی کے ذریعہ رمن ایفکٹ کو بین الاقوامی تاریخٰ کیمیکل شناخت سے معنون کیا گیا ہے۔
رمن ایفکٹ: جب روشنی مختلف چیزوں کے درمیان سے گذرتی ہے تو اس کے بکھراؤ کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اسی کو  رمن ایفکٹ کا نام دیا گیا۔
قومی یوم سائنس ہندوستان میں سائنسی تہوار کی طرح کی منایا جاتا ہے۔ اس دن اسکول وکالج کے طلبہ سائنسی پراجیکٹس کی نمائش کرتے ہیں۔ اسی طرح ریاستی اور قومی سائنسی ادارے اپنی تازہ ترین تحقیقات کی نمائش کرتے ہیں۔
اس دن کی  تقریبات میں عوامی تقریر، ریڈیو ٹی وی ٹاک شو، سائنسی فلموں کی نمائش، سائنسی خیالات اور موضوعات پر مبنی سائنسی نمائش، نائٹ  اسکائی دیکھنا، رنگین پروجیکٹس اور تحقیق نمائش، بحث، سوال شمالی مقابلہ، تقریر، سائنس ماڈل نمائش وغیرہ  جیسے کئی طرح کی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ وہیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر اس دن اپنے خطاب میں طلبہ ، سائنس دانوں اور محققین کو پیغام دیتے ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment